Friday, 29 August 2014

ا ایک آدھ وزیر اپنے بغض کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے چھپ کر کچھ کارروائیوں کو ہوا دے رہا ہے

www.swatsmn.com
) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقاتوں کامحور ، مقصد اور فوکس قومی ،سیاسی اور ملکی معاملات تھے،کسی وزیر کی شکایت لگائی نہ اسحاق ڈارسمیت کسی سے تعلقات خراب ہیں،ایک وزیر اپنی ذاتی تشہیر اور اپنے بغض کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے چھپ کر کارروائیاں کر رہا ہے اس کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ،اس دن تشویش ہو گی جب کسی با کر دار ،سچے اور ایماندار شخص کی طرف سے میری مخالفت یا مجھ پر تنقید کی جائے گی، یہ کیسے ممکن ہے کہ ملک مسائل کے گرداب میں پھنسا ہو ہو اور میں اپنے ذاتی مسائل لے کر بیٹھ جاﺅں؟ پیر کو جاری کردہ اپنے وضاحتی بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات نہ تو کسی وزیر کی شکایت لگانے کے لئے کی ہے اور نہ کوئی وزیر میری وزارت میں مداخلت کر رہا ہے یا کر سکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مجموعی طور پر میرے تعلقات نہ صرف کابینہ بلکہ پوری پارلیمانی پارٹی سے انتہائی خوشگوار ہیں۔ مجھے یہ سن اور پڑھ کرحیرت ہوئی کہ بار بار وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام اس سلسلے میں لیا جاتا رہا۔ حالانکہ ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی تو درکنار ایک عزت و احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے۔ اور مجموعی طور پر یہی ماحول باقی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے ہے۔چوہدری نثار علی خان نے اس تاثر کو بھی یکسر مسترد کر دیا کہ پارٹی میں ایک سے زیادہ گروپس بن چکے ہیں۔ہاں اگر کوئی ا پنی ذاتی مشہوری کے لیے یا ایک آدھ وزیر اپنے بغض کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے چھپ کر کچھ کارروائیوں کو ہوا دے رہا ہے تو نہ تو اس کارروائی کی کوئی اہمیت ہے اور نہ مجھے اس سے کوئی تشویش ہے۔ کیونکہ سیاسی پارٹیوں میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے تشویش اس دن ہو گی جب مجھ پر تنقید یا مخالفت ایک ایسی سمت یا شخص کی طرف سے ہو جو باکردار بھی ہواور سچا اور دیانت دار بھی۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...