www.swatsmn.com
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اہم ستون اور آل راؤنڈر ندا راشد ڈار کو ان کے سابق بہنوئی نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ندا راشد ڈار نے بتایا کہ ان کا سابق بہنوئی جنید سندھو ان سے رقم کا تقاضا کررہا ہے اور نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے اور اس نے انہیں 5 روز قبل تشدد کا نشانہ بھی بنایا، انہوں نے جنید سندھو کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنید سندھو کے خوف سے وہ کئی دنوں سے اپنے ہی گھر میں محصور ہوکر رہ گئی ہیں اور نیٹ پریکٹس بھی نہیں کر پارہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ جنید سندھو کے خلاف ندا راشد ڈار پر تشدد اور انہیں دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزم مفرور ہونے کی وجہ سے مزید کارروائی سے بچا ہوا ہے تاہم جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment