Friday, 29 August 2014

اراکین اسمبلی ترقیاتی فنڈز کے لئے کمیشن وصول کرتے ہیں

www.swatsmn.com
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے تمام اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔ درخواست گزار کی جانب سے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی ترقیاتی فنڈز کے لئے کمیشن وصول کرتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے اراکین آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر  پورا نہیں اترتے۔
رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کی پیچیدگیوں کا جائزہ لے کر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاق، پنجاب حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 19 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...