Friday, 4 April 2014

www.swatsmn.com
گوادر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پرویز خان کہتے ہیں کہ ’میں نے ابھی پوری کتاب تو نہیں دیکھی ہے لیکن اطلاعات کے مطابق اس کتاب کے صفحہ نمبر 52 سے 55 پر بعض پیراگراف براہِ راست ریاست اور فوج کے خلاف لوگوں کو اُکسانے کے لیے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’حکومت نے کسی مواد پر پابندی نہیں لگائی ہے لیکن پاکستان مخالف ہر مواد کی خرید و فروخت پر قانونی پابندی ہے ۔اسی قانون کے پیش نظر اِن کتاب اور سی ڈی فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔‘
اس ضمن میں صوبے کے وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارت وال نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر سرکار کی طرف سے کسی کتاب پر پابندی ہے اور وہ کسی دکان پر موجود ہے تو پھر تو کتب فروش کو معلوم ہوگا، لیکن اگر حکومت نےایسی کوئی پابندی نہ لگائی ہو پھر اگر کتابیں دُکان میں موجود ہوں تب بھی اس میں کتب فروش کا قصور نہیں ہے۔ ایسی صورت میں ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔‘

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...