Friday, 4 April 2014

معروف اداکارہ شمیم آرا گزشتہ 6سال سے لندن کے

www.swatsmn.com
ماضی میں بہترین اداکاری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ شمیم آرا گزشتہ 6سال سے لندن کے ایک اسپتال میں موت اور زندگی کی جنگ لڑرہی ہیں۔
لاہور میں قیام کے دوران انھیں برین ہیمرج ہوا تھا جس کے بعد انھیں علاج کے لیے لندن لایا گیا جہاں ان آپریشن کیا گیا وہ آج بھی لندن کے اسپتال میں زیر علاج، وہ مستقل طور پر کومہ میں ہیں ، وہ کومہ سے باہر نہ آسکیں22مارچ1938کو پیدا ہونے والی ماضی کی اس مشہور ادکارہ کی گزشتہ دنوں 76 ویں سالگرہ تھی ۔
اس موقع پر ان کے صاحبزادے سلمان اقبال مسلسل تیمارداری کے لیے ان کے ہمراہ اور ایک سعادت مند بیٹے ہونے کا فرض ادا کررہے ہیں،فلم کنواری بیوہ سے اپنے فلم زندگی کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ نے فلم لاکھوں میں ایک، سالگرہ، ہل اسٹیشن، نائلہ، صاعقہ، اور ایسی ہی بے شمار فلموں میں بہترین ادکاری کا مظاہرہ کیا، ان کے کیے گئے کردار آج بھی لوگوں کو یاد ہیں، یہ ایک المیہ ہے کہ گزشتہ چھ سال سے کسی بھی فلم انڈسٹری کی شخصیات نے ان کی خبر گیری نہیں کی صرف اداکار مصطفی قریشی ایک مرتبہ ان کی عیادت کے لیے لندن میں ان سے ملاقات کی تھی

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...