Monday 7 April 2014

اننگز کے اہم حصے میں جب بھارتی ٹیم کو بڑے سکور تک پہنچنے کے لیے جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت تھی یوراج سنگھ کی سست رفتار بیٹنگ سکور کی رفتار کو کچھوے کی چال پر لے آئی۔ اس منظر پر ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کپتان دھونی اور دوسرے بھارتی کھلاڑیوں کی مایوسی کو انتہا پر پہنچا دیا

www.swatsmn.com

ہیراتھ اس لحاظ سے بدقسمت رہے کہ ان کی پہلی ہی گیند پر کپتان مالنگا نے ویراٹ کوہلی کا کیچ گرادیا جو اس وقت صرف اکیس رنز پر بیٹنگ کررہے تھے

بارش کے سبب چالیس منٹ تاخیر سے شروع ہونے والے اس میچ کا ٹاس لستھ مالنگا نے جیت کر پہلے بھارتی بیٹنگ کو قابو کرنے کا فیصلہ کیا جو ویراٹ کوہلی کی شاندار بیٹنگ کے باوجود درست ثابت ہوا کیونکہ سری لنکن باولرز بھارتی ٹیم کو چار وکٹوں پر صرف ایک سو تیس رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔
ویراٹ کوہلی نے اٹھاون گیندوں پر چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 77 رنز سکور کیے لیکن ان کی محنت پر یوراج سنگھ نے پانی پھیردیا۔
ہیراتھ اس لحاظ سے بدقسمت رہے کہ ان کی پہلی ہی گیند پر کپتان مالنگا نے ویراٹ کوہلی کا کیچ گرادیا جو اس وقت صرف اکیس رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔
اننگز کے اہم حصے میں جب بھارتی ٹیم کو بڑے سکور تک پہنچنے کے لیے جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت تھی یوراج سنگھ کی سست رفتار بیٹنگ سکور کی رفتار کو کچھوے کی چال پر لے آئی۔ اس منظر پر ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کپتان دھونی اور دوسرے بھارتی کھلاڑیوں کی مایوسی کو انتہا پر پہنچا دیا اور وہ بے بسی کے عالم میں یوراج سنگھ کو گیندیں ضائع کرتے دیکھتے رہے۔
یوراج سنگھ نے صرف گیارہ رنز بنانے کے لیے اکیس گیندیں کھیلیں اور جب وہ انیسویں اوور میں آؤٹ ہوئے تو بھارت کا سکور ایک سو انیس تھا۔

بھارتی ٹیم آخری پانچ اوورز میں صرف پنتیس رنز کا اضافہ کر پائی اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان آخری پانچ اوورز میں کوہلی کو صرف آٹھ گیندیں کھیلنے کو مل سکیں

No comments:

Post a Comment

Shields at Saleem Media Service 03479441713

www.swatsmn.com Shields Oxford Grammar School  Sahar Public School The Swat School of Excellence Iqra Rozatul atfal children academy AMS Col...