www.swatsmn.com
آپ نے اپنے پیشہ ورانہ کیریر میں اب تک اتنے کردار ادا کیے ہیں، ان میں کہیں حقیقی نصیرالدین شاہ گُم تو نہیں ہوگیا؟
نصیرالدین شاہ: اس سوال کا جواب میں ایک جملے میں نہیں دے سکتا۔ وہ سارے کردار جنہیں میں نے ادا کیا، ان کو کام یابی ملی اور بہت سارے ناکام بھی ہوئے۔ان سب کرداروں میں کہیں نہ کہیں میری ذات کے وجود کا حصہ بھی شامل ہے۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی۔ مجھے اپنی زندگی سے قریب ترین جو کردار لگتا ہے، وہ فلم ’’نشانت‘‘ کا کردار ہے۔ یہ ’’شیام بینگل‘‘ کے ساتھ میری پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں میرا کردار ایک زمیندار گھرانے کے سب سے چھوٹے بھائی کا ہے، جو تھوڑا بیوقوف بھی ہے، کیوں کہ کم عمر ہونے کے باوجود وہ ایک شادی شدہ عورت پر فدا ہوجاتا ہے۔ یہ صورت حال میرے لیے یکسر اجنبی نہیں تھی، کیوں کہ میں اپنے خاندان میں بھی تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ ہمیشہ بیوقوفیاں کیا کرتا تھا۔

No comments:
Post a Comment