Thursday, 2 October 2014

۔ رپورٹ کے مطابق دھاندلی والے 11حلقوں میں انتخابات کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا گیاہے

www.swatsmn.com

اسلام آباد: الیکشن ٹریبونل نے انتخابات 2013کے بعد کیے جانے والےاپنے فیصلوں سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کو 
ارسال کردی۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے فیصلوں سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دھاندلی کے الزامات والی 17پٹیشنز سماعت کے لیے منظور کی گئیں ان میں 16حلقوں میں مختلف نوعیت کی دھاندلی ثابت ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16حلقوں میں سے 11میں منظم انداز میں دھاندلی ہوئی جبکہ 5حلقوں میں جزوی طور پر دھاندلی ہوئی اور ایک حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دھاندلی والے 11حلقوں میں انتخابات کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات سے متعلق خودی کلین چٹ دے چکا ہے کہ الیکشن 2013میں منظم انداز میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔ -

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...