Monday, 10 August 2015

جب موت واقع ہونے کا خدشہ لاحق ہو جائے تو اسلام میں حرام اشیاء کو کھا لینا بھی جائز قرار دیا گیا ہے

www.swatsmn.com
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوک کے باعث جب موت واقع ہونے کا خدشہ لاحق ہو جائے تو اسلام میں حرام اشیاء کو کھا لینا بھی جائز قرار دیا گیا ہے۔ اسی حکم کے تحت جب کسی خاتون کی زندگی کا سوال ہو تو اس وقت محرم اور نامحرم کی بحث بھی بے کار ہو جاتی ہے۔ لیکن دبئی میں ایک ایشیائی باپ نے ’’نامحرم‘‘ ریسکیو ورکرز کے ہاتھوں بیٹی کو بچائے جانے کی بجائے اس کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے جانے کو ترجیح دی۔
ایک ایشیائی شخص اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ ساحل سمندر پر پکنک منانے کے لیے گیا۔ اس کے بچے سمندر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران اس کی 20سالہ بیٹی تیز لہر کی نذر ہو گئی اور ڈوبنے لگی۔ لڑکی نے مدد کے لیے آواز دی۔ پاس ہی 2ریسکیوورکرز موجود تھے، وہ تیزی کے ساتھ لڑکی کو بچانے کے لیے آئے لیکن لڑکی کا باپ ان کے سامنے کھڑا ہو گیا اور انہیں کہا کہ وہ کسی نامحرم کو اپنی بیٹی کو ہاتھ نہیں لگانے دے گا۔ 
دبئی پولیس کے سرچ اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹننٹ کرنل احمد برقیباح کا کہنا ہے کہ لڑکی کا باپ خاصا طاقتور آدمی تھا، دونوں ریسکیوورکرز کی اس کے سامنے ایک نہ چلی اور اس دوران لڑکی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ان چند واقعات میں سے ایک ہے جنہیں میں زندگی بھر نہیں بھلا پاؤں گا۔ بعد ازاں ریسکیوورکرز کو روکنے اور ان کے کام میں مداخلت کرنے پر لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Wednesday, 5 August 2015

آفریدی کو متنازع نہ بنائیں

www.swatsmn.com

یہ درست ہے کہ آفریدی کی حالیہ فارم زیادہ اچھی نہیں تھی مگر سری لنکا سے آخری میچ میں ان کی اننگز نے بھی فتح میں اہم کردار ادا کیا،فوٹو فائل
٭جناب آج پاکستانی ٹیم ہار گئی، اس کا ذمہ دار کون ہے؟
میں سمجھتا ہوں کہ آفریدی کی وجہ سے ہارے، اس نے خراب شاٹ کھیلا جو ہمیں لے ڈوبا۔
٭ جناب آفریدی نے آج ففٹی بنائی آپ کیا کہیں گے؟
اس میں کون سے بڑی بات ہے پچ سیدھی تھی ففٹی تو کوئی بھی بنا لیتا۔
قارئین آپ لوگوں نے ٹی وی چینلز پر شاہد آفریدی کے بارے میں اس قسم کے تبصرے ضرور سنے ہونگے، زیادہ تر ایسی باتیں سابق کپتان یوسف کی جانب سے سامنے آتی ہیں،انھیں آفریدی پسند نہیں،وہ نجانے ان سے کیا بغض رکھتے ہیں کہ نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، کرکٹ کھیلتے وقت اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ دنوں انھوں نے ایک انٹرویو میں سرفراز احمد کو ٹوئنٹی  20 میچز میں نہ کھلانے کا ذمہ دار بھی کپتان کو قرار دے دیا،ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا کہ ’’آل راؤنڈر اپنی قیادت کیلیے خطرہ سمجھتے ہوئے وکٹ کیپر کو نہیں کھلا رہے‘‘، اسی کے ساتھ بعض دیگر حلقوں کی جانب سے بھی آفریدی پر انگلیاں اٹھائی گئیں،اس سے صاف ظاہر ہے کہ آفریدی کو متنازع بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ورلڈٹی ٹوئنٹی اب چند ماہ کے فاصلے پر ہے اس قسم کی باتیں پاکستانی مہم کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
یہ درست ہے کہ آفریدی کی حالیہ فارم زیادہ اچھی نہیں تھی مگر سری لنکا سے آخری میچ میں ان کی اننگز نے بھی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ویسے بھی اب اتنا وقت نہیں کہ قیادت میں کوئی تبدیلی کی جائے، سرفراز یقیناً بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کا ابھی آفریدی کے ساتھ موازنہ ممکن نہیں، آل راؤنڈر نے اپنی عمدہ کارکردگی سے بے تحاشا میچز میں ملک کو فتوحات دلائیں، سرفراز نے تو آغاز ہی کیا ہے لہذا یہ کہنا کہ آفریدی ان سے ڈرتے ہیں یقیناً اس سال کا سب سے بڑا لطیفہ ثابت ہو گا، سب جانتے ہیں کہ آل راؤنڈر ون ڈے کرکٹ چھوڑ چکے اور آئندہ برس مختصر طرز کے مقابلوں کو بھی خیرباد کہہ دیں گے۔
اب ان کا کھیل میں کوئی طویل مستقبل نہیں کہ وہ کسی سے خوف محسوس کریں ،ماضی میں بھی یہ ان کا طرہ امتیار نہیں رہا،جہاں تک سرفراز کا تعلق ہے یقیناً ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی لیکن کپتان اکیلا فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوتا، کوچ اور منیجر بھی اس کا حصہ ہیں، اگر وہ دونوں مل جائیں تو آفریدی کی کیسے چلتی، درحقیقت سرفراز کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، ورلڈکپ میں ان کے ساتھ جو کچھ ہوا سب واقف ہیں۔
اس وقت تو آفریدی کپتان نہ تھے تو انھیں کیوں نہ کھلایا گیا؟ پھر جب موقع ملنے پر پرفارم کیا تو بیٹنگ آرڈر سے کس نے چھیڑ چھاڑ کی؟ کون انھیں ٹیم میں سیٹ نہیں ہونے دے رہا؟ یہ ایک کھلا راز ہے اس کے باوجود لوگ اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں،میں یہ نہیں کہتا کہ انھیں اب ڈراپ کرنے کے فیصلے میں کپتان شامل نہیں تھے ، انھیں بھی کوچ نے اپنے دلائل سے قائل کیا ہوگا، اسی کے ساتھ میں آپ کو ٹیم کے اندر کی کچھ باتیں بتاتا ہوں۔
ایک اعلیٰ شخصیت سرفراز سے نجانے کیا عناد رکھتی ہے کہ انھیں سیٹ نہیں ہونے دیا جا رہا، عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ وکٹ کیپر جب انھیں سلام کریں تو اس کا جواب بھی نہیں ملتا، نیٹ سیشنز میں بھی کم آزمایا گیا، رضوان سے کہا جاتا کہ وکٹ کیپنگ گلوز لے کر آیا کرو، ابھی کوئی سرفراز سے پوچھے تو ان باتوں کو غلط قرار دینگے کیونکہ اس بیچارے کو اپنا کیریئر بنانا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ بولنگ کوچ مشتاق احمد کی معرفت جب سرفراز نے ڈراپ کیے جانے کی وجہ جاننا چاہی تو کوئی معقول جواب نہ ملا جس سے وہ انتہائی دلبرداشتہ ہیں، اس قسم کی باتیں ’’دال میں کچھ کالا ہے‘‘ کا ثبوت پیش کرتی ہیں۔
بعض لوگ تو یہ بھی سوچتے ہیں کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ سرفراز نے کسی منصوبے کا حصہ بننے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے انھیں پریشان کیا جا رہا ہے، وجہ جو بھی ہو چیئرمین بورڈ شہریارخان کو اس کی ضرور تحقیقات کرانی چاہئیں، ورنہ ایسا نہ ہو کہ بعد میں دیگر اچھا پرفارم کرنے والوں کے ساتھ بھی یہ سلوک کیا جائے، دنیا بھر میں لوگ اپنے ہیروز کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ہم آفریدی اور سرفراز کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، اس سے کوئی فائدہ نہیں نقصان ہی ہوگا۔
اب بات کچھ انور علی کی ہوجائے،انھوں نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو یادگار فتح دلائی، وہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں مگر قومی ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بنا سکے، اب موقع ملا ہے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، انور کی کہانی بھی نوجوان کھلاڑیوں کیلیے اعلیٰ مثال ہے، وہ کراچی کے علاقے میٹروول میں رہتے ہیں، ایک دن پاکستان کرکٹ کلب کے نیٹ پر گئے، وہاں کوچ اعظم خان نے ان کا ٹیلنٹ جانچ لیا اور اگلے دن پھر آنے کو کہا ،مگر انور نے انکار کر دیا کہ انھیں مقامی فیکٹری میں موزوں پر استری کرنے کیلیے ڈیڑھ سو روپے یومیہ ملتے ہیں غیرحاضری سے نقصان ہوگا۔
کلب سے پیسے ملنے پر وہ دوسرے روز آئے، پھر کے ای ایس سی (موجودہ کے الیکٹرک) کے کوچ ظفر احمد نے انھیں ساڑھے چار ہزار روپے ماہانہ کی ملازمت دلا دی، یوں وہ فل ٹائم کرکٹ سے وابستہ ہوئے، سرفراز احمد کے ساتھ انڈر 19 ورلڈکپ میں بھی عمدہ پرفارم کیا، اب قومی ٹیم کیلیے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، دیگر نوجوان کھلاڑی بھی ایسے ہی محنت کرتے رہیں تو انھیں ایک دن اس کا صلہ ضرور ملے گا۔
البتہ سلیکشن کمیٹی کو بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اگر ڈھونڈا جائے تو کئی انور علی، سرفراز احمد، یاسر شاہ اور اظہر علی ملک بھر میں موجود ہونگے، انھیں مواقع دیں تو ٹیم کو اچھا ٹیلنٹ ملے گا، ساتھ ہی جو موجودہ باصلاحیت کرکٹرز ہیں ان کا بھی خاص خیال رکھا جائے، کسی نے سلام نہ کیا یا انٹرویو میں تعریف نہ کی تو اس سے ناراض ہو کر نشان عبرت بنانے میں اس پلیئر سے زیادہ ملک کا نقصان ہے، یہ بات کسی کو فراموش نہیں کرنی چاہیے۔

Thursday, 30 July 2015

نبی اکرم ﷺ کا اسم مبارک لکھا ہے چھپا ہوا خزانہ شوقیہ غوطہ خوروں کواتفاقاً ملا

www.swatsmn.com

اسرائیلی ساحل کے قریب سونے کے 2ہزارقدیم سکے برآمد

تمام سکے 11ویں صدی کے ہیں، نبی اکرم ﷺ کا اسم مبارک لکھا ہے چھپا ہوا خزانہ شوقیہ غوطہ خوروں کواتفاقاً ملا ، مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکاتل ابیب( فارن ڈیسک) اسرائیلی ساحل کے قریب شوقیہ غوطہ خوروں کواتفاقاً سونے کے 2 ہزارقدیم سکے ملے جو انہوں نے حکام کے حوالے کردیے ہیں، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعلقہ حکام نے ابتدائی جائزے کے بعد بتایا کہ ان سکوں پر نبی اکرم ﷺ کا اسم مبارک کندہ کیا ہوا ہے ، ماہرین کے مطابق تمام سکے 11ویں صدی عیسوی میں فاطمی خلافت کے زمانے کے معلوم ہوتے ہیں، ان سب کا مجموعی وزن 6 کلو سے زیادہ ہے ، انہوں نے کہ ان سکوں کی مالیت کا تاحال کوئی حتمی اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے ، تاہم یہ طے شدہ بات ہے کہ اپنی مالیت کے لحاظ سے یہ بہت بڑا خزانہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ دولت فاطمی خلافت کے دوران کسی سرکاری کشتی پر اس وقت کے صدرمقام مصر بھیجی گئی ہو اور جس کشتی پر یہ سکے لے جائے جارہے تھے وہ سمندری طوفان کا شکار ہوکر غرق ہوگئی ہو ، خیال ہے کہ فاطمی خلافت کے زیرنگیں علاقوں سے یہ سرمایہ بطور ٹیکس جمع کیا گیا تھا جو مرکزی حکومت کو بھیجا جارہا تھا، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بھرپور تحقیق کی جائے گی تاکہ اصل حقائق کا علم ہوسکے ۔
- See more at: 

Monday, 27 July 2015

شیطان پھر بہکا کر انٹرنیٹ پر لے گیا

www.swatsmn.com
روس کی ویلام مونیسٹری کے سربراہ نے انٹرنیٹ اور سمارٹ فون پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے
روس کی ایک تاریخی مونیسٹري کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون اور انٹرنیٹ یہاں رہنے والوں کی عبادت میں خلل ڈال رہے ہیں۔
ویلام مونیسٹري کے سربراہ بشپ پینكراٹي کہتے ہیں: ’سمارٹ فون اور سکرین بڑے فتنے ہیں، خاص طور پر نوجوان راہبوں کے لیے اور یہ مونیسٹري کی جدید طرز زندگی کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہیں۔‘
انھوں نے ’آرگيومینٹي آئی فیکٹي‘ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض راہبوں نے ان کے روبرو یہ تسلیم کیا ہے کہ ’شیطان ہمیں گمراہ کرکے دوبارہ انٹرنیٹ تک لے گیا۔‘
انھوں نے بتایا کہ ایک راہب نے تو ’ویب میں مگن ہو جانے کے بعد‘ ولام مونیسٹري کو چھوڑ دیا۔
بشپ کو یہ خدشہ ہے کہ ان کی خانقاہ میں 150 تربیت پانے والے راہبین ’بلاگ لکھنے، چیٹ کرنے اور دعایہ کلمات پوسٹ کرنے‘ میں مصروف ہو جائیں گے جیسا کہ روس اور دنیا کی دوسری عیسائی خانقاہوں میں ہوتا ہے۔‘
بشپ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور سمارٹ فون بڑے فتنے ہیں
بشپ پینكراٹی بذات خود انٹرنیٹ کا استعمال بند کر کے مثال پیش کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ہچکچاتے ہوئے انٹرنیٹ کا استعمال صرف ’مذہبی امور اور تازہ واقعات کی معلومات، ای میل بھیجنے اور موسم کی معلومات‘ کے لیے کرتے ہیں۔
وہ یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ سمارٹ فون پر مکمل طور پابندی لگانا مشکل امر ہے۔
وہ مشورہ دیتے ہیں کہ نیک نیتی کے انعام کے طور پر عام اور سادہ سے موبائل فون سیٹ دیے جا سکتے ہیں، جیسا کہ یونان کی ماؤنٹ ایتھوز مونیسٹري میں ہو رہا ہے۔
بشپ کے پاس بھی سمارٹ فون ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اس پر بنے آدھے کٹے ہوئے سیب کا نشان انھیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ’آدم اور حوا نے خدا کے سامنے گناہ کیا تھا۔‘

کہ گلہری کی توڑ پھوڑ سے 300 یورو کا نقصان ہوا ہے

www.swatsmn.com
لندن: شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آپ نے اکثر انسانوں کو تو دیکھا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں شراب پینے کی شوقین ایک گلہری نے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے شراب خانے میں گھس کر شراب تو پی ہی لیکن ساتھ ہی ایسی مست ہوئی کہ خوب تباہی مچائی۔

برطانیہ کی کاؤنٹی ورسٹر شائر میں موجود ہنی بورن ریلوے پب کا مالک جب صبح اپنے ہوٹل پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اندر شراب کی بوتلیں ٹوٹیں ہوئیں ہیں اور کیش بکھرا ہوا تھا وہ سمجھا کہ کسی چور نے یہ کارروائی کی ہے لیکن جب وہ ذرا اور اندر جاکر جائزہ لینے لگے تو انہیں چور بھی مل گیا اور وہ تھی ایک گلہری، جو ایک ڈبے میں پھنسی خود کو نکالنے کی کوشش کر رہی تھی۔ کلب کے سیکریٹری سام باؤلٹر کا کہنا تھا کہ گلہری کی توڑ پھوڑ سے 300 یورو کا نقصان ہوا ہے۔
باؤلٹر کا کہنا تھا کہ کئی بوتلیں اور کیش زمین پر بکھرا پڑا تھا جس سے صاف لگ رہا تھا کہ گلہری پورے بار میں گھومتی رہی ہے اور اس نے ایسا نشے کی حالت میں ہی کیا ہے کیوں کہ اس کے قریب پڑی ایک بوتل کافی خالی ہوچکی تھی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ باؤلٹر نے گلہری کو ڈبے سے نکال کر کھڑکی کے راستے آزاد تو کردیا لیکن اس کے بعد بار کے باہرلکھ کر لگا دیا کہ زندگی بھر کے لے اس بار میں گلہریوں کا داخلہ بند ہے۔

ہاکی کی نصف ٹیم غائب، ’سات کھلاڑی امریکہ چلے گئے ہیں‘

www.swatsmn.com
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے روانہ کی جانے والی کیوبا کی ہاکی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور اس کی تقریباً نصف ٹیم غائب ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے کیوبا کے ایک کھلاڑی کے حوالے سے یہ اطلاعات فراہم کی ہیں کہ یہ کھلاڑی امریکہ چلے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کیوبا کی قومی ٹیم پین امریکن گیمز میں شرکت کی غرض سے ٹورنٹو پہنچی ہے۔
کیوبا کے کھلاڑیوں کا ٹیم سے علیحدہ ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے کیونکہ حالیہ دنوں ایسا دیکھا گیا ہے کہ کھلاڑی زیادہ پیسوں کے لیے چلے جاتے ہیں۔
کیوبا کے کھلاڑی روجر نے ٹیم کا ساتھ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کی تعداد سات بتائی ہے۔
’سب جانتے ہیں کہ ہماری ٹیم کے ساتھ کیا ہوا۔ ان میں سے سات کھلاڑی امریکہ میں ہیں۔‘
حال ہی میں امریکہ اور کیوبا کے درمیانی 54 سال بعد سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں
کیوبا کو ٹرینیڈیڈ اور ٹوبیگو سے صفر کے مقابلے 13 گول سے شکست فاش کا سامنا رہا کیونکہ کیوبا کے پاس کھیلنے کے لیے 11 کھلاڑی نہیں تھے اور انھوں نے صرف آٹھ کھلاڑیوں کے ساتھ اس میچ میں شرکت کی۔
پین امریکن گیمز میں گذشتہ ہفتے کیوبا کے چار کشتی راں بھی غائب ہو گئے تھے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بیس بال، باکسنگ، والی بال جیسے کھیلوں میں کھلاڑی بیرونی ممالک کے کلبوں سے زیادہ پیسے کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور ایسے کھیل کے کھلاڑی قدرے جلدی ٹیم چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا جانا غیرمعمولی بظاہر غیر معمولی بات ہے۔
کیوبا نے جنوری سنہ 2013 میں بیرون ملک سفر سے پابندی ہٹا لی تھی۔
اس کے علاوہ کیوبا نے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں اضافہ بھی کیا اور انھیں غیر ملکی کلبوں کے ساتھ معاہدے کرنے کی اجازت بھی دی اس کے باوجود کھلاڑیوں کا زیادہ پیسوں کے لیے بیرون ملک جاکر اکثر غائب ہو جانا سامنے آ رہا ہے۔

ایک سعودی شخص کے ساتھ جس کی بیوی نے اس سے دوسری شادی کا انتقام نہ صرف پیسہ نکلوا

www.swatsmn.com


ریاض: دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ہو اس میں عورت اپنی سوکن برداشت نہیں کرسکتی اوراگر اس کا شوہر دوسری شادی کر بھی لے تو وہ اس سے انتقام کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ایسا ہی کچھ ہوا ایک سعودی شخص کے ساتھ جس کی بیوی نے اس سے دوسری شادی کا انتقام نہ صرف پیسہ نکلوا کر لیا بلکہ اس کو قانونی خلاف ورزی میں بھی پھنسا دیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا رہائشی جہاں ایک طرف اپنی دوسری شادی کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنی نئی دُلہن کے ساتھ نئی زندگی کے سپنے دیکھ رہا تھا تو دوسری طرف اس کی پہلی بیوی انتقام کے آگ میں جل رہی تھی اور اپنے شوہر سے دوسری شادی کا انتقام لینے کا منصوبہ ترتیب دے رہی تھی جس میں اس نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کا مزا چھکانے کا سوچ لیا تھا۔
بیوی نے دوسری شادی پر اپنے شوہر سے پہلے تو خوب رقم ہتھیائی اور پھر بعد میں وہ اپنے بھائی کے ہمراہ شوہر کی گاڑی پر لانگ ڈرائیو کے لیے نکل پڑی، دوران ڈرائیونگ خاتون نے بھائی سے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کا اصرار کیا جس پر اس کے بھائی نے بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جس پرسڑک پر نصب کیمروں نے اس خلاف ورزی کو نوٹ کرلیا جس بعد ازوں یوٹیوب پر ڈال دیا گیا۔
اس طرح بیوی نے اپنے شوہر سے اس کی گاڑی کے ذریعے بھی انتقام لیا جس میں اس کی گاڑی سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اسے 3 لاکھ سعودی ریال کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اس کی عدم ادائیگی پر جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...