Swatsmn refers to the means of interactions among people in which they create, share, and/or exchange information and ideas in virtual communities and networks. The Office of Communications and Marketing manage it
Tuesday, 3 June 2014
Monday, 2 June 2014
۔ کسی اندھیرے گھر کے سرد چولہے پر بیٹھی ہوئی کسی ماں کی آہ فلک کو چیر گئی ہے
www.swatsmn.com
میاںوالی نے اپنی رت بدلی۔ دریائے سندھ کے پانی میں گندھی ہوئی مٹی نے کہا {توجہاں بھی پھرتا رہے ، جن آسمانوں پر بھی پرواز کرتا رہے ، تجھ سے میرے خمیر کی خوشبوکی چہکار ضرور اٹھےگی} عمران خان کا خمیر بھی میانوالی سے اٹھا ہے ۔ میانوالی ایک عجیب سرزمین کا نام ہے ۔ یہ تیس میل چوڑی اورتقریبا پچاس میل لمبی ایک سرسبز و شاداب وادی ہے ، جس کے تین اطراف میں بے آب و گیاہ پہاڑی سلسلے ہیں اور ایک طرف صحرا ہے ۔ ریت ہی ریت ہے ۔ دریائے سندھ پہاڑوں سے نکل کر پہلی بار جس میدانی علاقہ میں اترتا ہے وہ یہی میانوالی کی وادی ہے ۔ اقبال کا کہا یاد آرہا ہے کہ فطرت کے مقاصد کی نگہبانی یا مرد کوہستانی کرتا ہے یابندہ صحرائی اور میانوالی کے لوگ تو صرف بندہ صحرائی اور مرد کوہستانی ہی نہیں مرد میدانی اور مرد دریائی بھی ہیں ۔ یعنی جیون کے خوبصورت مقاصد کی نگہبانی کے لئے عمران خان کا انتخاب کوئی اتفاق نہیں بلکہ قدرت کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔ میں ویسے {اتفاق} کا قائل ہی نہیں ہوں ۔ میرے نزدیک کہیں بھی کوئی اتفاق نہیں ہوتا ۔ وہی کچھ ہوتا ہے جو ہونا ہوتا ہے ۔
یعنی یہ بات آسمانوں پر کہیں طے کردی گئی تھی کہ اس زوال آمادہ قوم نے عمران خان کے پیچھے پیچھے چل کر آخر ایک دن اندھیروں بھری پستیوں سے باہر نکلنا ہے ۔ اگر چہ عمران خان کے راستے میں راتوں کے پولیس مین خندقیں کھودتے پھرتے ہیں مگر وہ مسلسل شاہرا قائداعظم پر آگے بڑھتےچلے جارہے ہیں۔ یعنی نواز حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ حکومت کی حالت کا اندازہ میں اپنے بہت محترم دوست عطاء الحق قاسمی کے کالموں سے لگایا کرتا ہوں اور قاسمی صاحب جب کسی شخصیت کے خلاف اس کا نام لے کر کچھ لکھتے ہیں تو مجھے معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ[بدمعاش] اب [شریفوں] کی برداشت سے باہر ہوگیا ہے وگرنہ قاسمی صاحب حتی المقدور کوشش کرتے ہیں کہ وہ صرف ایسے کالم لکھیں جن سے لوگوں کو مسرتوں کی کمک ملتی رہے۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اگر چہ بہت سمجھدار شخص ہیں ۔ ان کے دامن پر کرپشن کا بھی کوئی داغ دکھائی نہیں دیتا مگر حکومت کی سرگردانی اکثر ان کے چہرے سے ظاہر ہوجاتی ہے ۔ گذشتہ روز جب انہوں نے کہا کہ عمران خان اگلا الیکشن بھی ہار جائیں گے تو میرے جیسے سیدھے سادھے لوگ بھی کھلکھلا کر ہنس پڑے ۔ انہوں نے اس طرف دھیان ہی نہیں دیا کہ اگر عمرا خان اگلا الیکشن ہار جائیں گے تو پھر جیتے گا کون ؟، شاید ان کا خیال ہو کہ جس طرح پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ کو اپنی باری بڑی فراخ دلی سے دیدی ہے اسی طرح مسلم لیگ نون پھر پیپلز پارٹی کو ایک اننگ اور کھیلنے کا موقع دیگی ۔ پرویز رشید صاحب ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ کیونکہ پیپلز پارٹی کو آصف علی زرداری نے جہاں دفن کردیا ہے وہاں سے بلاول تو کجا اس کا نانا ذوالفقار علی بھٹو بھی اپنی پارٹی کو دوبارہ زندہ نہیں کرسکتا۔
ممکن ہے آپ کے دماغ نے کہا ہو کہ الیکشن جب ہوں گے تو لوگ ایک بار پھر ہمیں ووٹ دیں گے ۔ تقریبا تمام حکمران جب حکومت میں آجاتے ہیں تو پھر ان کا یہی خیال ہوتا ہے کہ بس اب زندگی بھر انہوں نے ہی اقتدار میں رہنا ہے ۔ ان کے اس خیال کے بارے میں صرف اتنا تبصرہ ہے کہ ممکن ہے کہ کبھی پیپلز پارٹی زندہ ہوجائے مگر یہ طے ہے کہ نون لیگ کی حکومت پھر اس ملک پر کبھی مسلط نہیں ہوسکتی ۔ غربت ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، بھارتی حکمرانوں کی کاسہ لیسی اور ناانصافی اس حکومت کے ایسے جرائم ہیں جنہیں قوم کبھی معاف نہیں کرسکتی ۔
مستقبل قریب میں قدرت نے قوم کو اس تباہ حالی سے نکالنے کیلئے عمران خان کا انتخاب کیا ہے ۔ یقینا کسی بزرگ کی دعا قبول ہوئی ہے ۔ کسی دوائی کو ترستی ہوئی بڑھیا کی فریاد رب نے سن لی ہے ۔ کسی اندھیرے گھر کے سرد چولہے پر بیٹھی ہوئی کسی ماں کی آہ فلک کو چیر گئی ہے ۔۔۔۔۔ مجھے پورا یقین ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی یہ رات بس اب ختم ہونے والی ہے ، مہنگائی کی یہ سلگتی ہوئی دوپہر ڈھلنے والی ہے ، غربت سے رہائی کا جذبہ اک شوخ پرچم میں بدلنے والا ہے ۔ سونے کے قفس کے کڑیوں میں پھڑکتے ہوئے مجبور آزاد ہونے والے ہیں ۔ سچ مچ جمہور کی سلطانی کا دور منور آنے والا ہے ۔ بہت جلد سچ مچ کے انتخابات ہونے والے ہیں جس میں غریب آدمی کو صرف ووٹ دینے کا حق نہیں ووٹ لینے کا حق بھی حاصل ہوگا ، یعنی جیون کی سہانی گھڑیوں میں دل اور طرح سے دھڑکنے والے ہیں۔
میانوالی کی مٹی سرخرو ہونے والی ہے ۔ اس وقت پوری قوم عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ رہی ہے ۔ یہ آوازہ اگر کسی کو سنائی نہیں دے رہی تو اسے اپنی سماعت کا علاج کرانا چاہیئے۔ اگر کسی کو عمران خان کا یہ کہنا اچھا نہیں لگتا کہ [راحیل سن لو] تو اس کے لئے عرض ہے کہ اب عمران خان کسی فرد واحد کا نام نہیں ۔ ایک زندہ و تابندہ تحریک کانام ہے ۔ پاکستانی قوم کے دھڑکتےہوئے دل کا نام ہے ، اجتماعی ضمیر کا نام ہے بلکہ پوری پاکستانی قوم کا نام ہے ۔ یقینا میانوالی کے اسی سرخیل نے فطرت کے مقاصد کی نگہبانی کرنی ہے ۔اسی نے کھجور کی ٹہنی کی طرح افق کی گود میں گرتے ہوئے پاکستان کو پھر سے مطلع الفجر پر طلوع کرنا ہے
سعودی عرب میں چار پاکستانیوں کی خاتون اور بچے سے زیادتی ، اعتراف جرم کرلیا
www.swatsmn.com
سعودی عرب میں چار پاکستانیوں کی خاتون اور بچے سے زیادتی ، اعتراف جرم کرلیا
02 جون 2014 (13:29)
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم چار پاکستانیوں نے ایک شرمناک واقعے سے قوم کا سر جھکا دیاہے ، ملزموں نے 51سالہ پاکستانی خاتون اور اُس کے 14سالہ بیٹے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار کے بعد خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔اطلاعات کے مطابق یہ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ سعودی دارلحکومت کے علاقے منفوحہ میں ایک عمارت کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھی ۔ ملزموں نے خاتون کے بیٹے کو باندھنے کے بعد مقتولہ سے جنسی زیادتی کی اور پھرماں کے بعد بیٹے کو بھی حوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔ گھر میں لوٹ مار شرو ع کی تو خاتون کی طرف سے شور مچانے پر ملزموں نے اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیا اور چلتے بنے ۔سیکیورٹی اہلکار جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو مقتولہ خاتون زمین پر پڑی تھی ، اس کی ٹانگیں بندھی ہوئی تھیں اور جسم پر زخموں کے متعدد نشانات موجود تھے ۔ ریاض کے گورنر شہزادہ ترکی بن عبداللہ کے حکم پر ریاض پولیس چیف نے مجرموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 20تا30سال عمر کے چار ملزموں کو گرفتار کرلیاگیاجن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، صرف قومیت بتائی گئی۔پولیس کے مطابق چاروں ملزموں نے اعتراف جرم کرلیاہے اور اُنہیں مزید کارروائی کے لیے کنٹرول اینڈ انوسٹی گیشن بورڈ کے حوالے کردیاگیا۔
کسی اور سے شادی پر اشفاق احمد نے قتل کی دھمکی دی تھی ــ بانو قدسیہ
www.swatsmn.com
کسی اور سے شادی پر اشفاق احمد نے قتل کی دھمکی دی تھی ــ بانو قدسیہ
اشفاق صاحب کے والدین نے ان سے کہا کہ جہاں تم شادی کرنا چاہتے ہو وہاں پر ہم تمہیں شادی نہیں کرنے دیں گے۔ ہم تم کو قتل کر دیں گے لیکن تمہاری پسند کی شادی نہیں ہونے دیں گے۔
اس دھمکی کے بعد اشفاق صاحب بہت زیادہ پریشان تھے اور پھر انہوں نے اٹلی کے شہر روم جانے کا فیصلہ کیا۔ وہاں سے وہ مجھے باقاعدگی کے ساتھ ڈبل خط لکھنے شروع کر دیئے ایک خط صبح اور دوسرا شام کے وقت۔ اور کئی خطوں میں یہ لکھا کہ قدسیہ اگر تم نے کسی اور سے شادی کی تو میں تم دونوں کو قتل کر دوں گا۔
ان خطوط کو پڑھنے کے بعد میرے لیے بڑی مشکل پیدا ہو گئی تھی ان دنوں میری والدہ میری شادی ایک کرنل کے ساتھ کرنا چاہتی تھیں۔ 16 دسمبر 1956 کو - این سمن آباد میں میری اور اشفاق احمد صاحب کی شادی بڑی سادگی سے ہوئی۔
اس دن میں نے پرانا سفید شلوار قمیض پہنا، قمیض تھوڑی سی پھٹی ہوئی تھی اشفاق صاحب معمولی لکیروں والے کرتے میں ملبوس تھے۔ مفتی جی، محمد حسین آرٹسٹ اور ڈیڈی جی براتی تھے۔ ریزی اور محمودہ اصغر میری والدہ سمیت مائیکہ والے تھے۔ نہ کوئی ڈھولک بجی نہ کوئی مہندی کی رسم ہی ہوئی۔
نکاح کے بعد اشفاق احمدخاں صاحب نے اپنی پاس بک میرے ہاتھوں میںچپ چاپ تھما دی۔ اس میں نو سو روپے جمع تھے۔
سعودی عدالت نے 25سال بعد رضاعی بہن بھائیوں کی طلاق کرادی
www.swatsmn.com
سعودی عدالت نے 25سال بعد رضاعی بہن بھائیوں کی طلاق کرادی
01 جون 2014 (19:23)
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی ایک عدالت نے شیرخواری کی عمر میں ایک ہی رضاعی ماں کا دودھ پینے والے میاں بیوی کا نکاح 25 سال بعد فسخ کر دیا ہے اور دونوں میں طلاق ہوگئی ، میاں بیوی کے ہاں سات بچے پیدا ہوئے تھے ۔سعودی گزٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان دونوں میاں بیوی لیکن درحقیقت رضاعی بہن بھائی کے کیس کا تین ماہ تک جائزہ لیا جاتا رہا ہے اور
قرآنی تعلیمات کے مطابق اگر دو مختلف ماؤں سے تعلق رکھنے والے بچے ایک تیسری عورت کا دودھ پئیں تو وہ آپس میں رضاعی بہن بھائی ہوتے ہیں اور اس دودھ پلانے والی ماں کے اپنے حقیقی بچے بھی ان کے رضاعی بہن بھائی ہوں گے۔اس لیے اس رضاعت کی بنا پر ان کا آپس میں نکاح نہیں ہوسکتا ۔سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بھی اس کیس کا جائزہ لیا ہے اور انہوں نے ان دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دی۔
Sunday, 1 June 2014
Subscribe to:
Posts (Atom)
10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)
10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...
-
10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...
-
www.swatsmn.com دوستی ایک ایسا انمول اور پاکیزہ جذبہ ہے جو اپنی پہچان خود کرواتا ہے کیوں کہ ایک اچھا دوست وہی ہوتا ہے جو مصیبت اور مشکل ...
-
www.swatsmn.com لندن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سخت دباؤمیں ہیں اور ان کی بے بسی بڑھ گئی ہے۔ ...




