Tuesday, 30 September 2014

سسٹم بچانے کے لئے بہتر ہوگا کہ وزیراعظم خود وسط مدتی انتخابات کا اعلان کریں، خورشید شاہ

www.swatsmn.com
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑرہے ہیں اور وزیر اعظم خود وسط مدتی انتخابات کا اعلان کریں تو یہ نظام کے لئے بہتر ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی بقا اور پارلیمنٹ کا قیام چاہتی ہے، عمران خان سندھ فتح کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں حقیقیت میں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، کراچی میں 18اکتوبرکا جلسہ صرف جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ہے، ہم کسی نواز شریف ، عمران خان یا طاہر القادری کی حمایت نہیں کررہے، نواز شریف آئینی  وزیراعظم ہیں اور مینڈیٹ ملنے پر پیپلز ہارٹی کے شریک چیرمین آصف  زرداری اور عمران خان انہیں مبارکباد بھی دے چکے ہیں۔ تو اب معاملے كو حل كرنے كے لئے مثبت قدم اٹھانے ميں كوئی حرج نہيں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑرہے ہیں،پیپلز پارٹی  نے غلطیاں کی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی،اب مسلم لیگ (ن) غلطیاں کرے گی تو کسی اور کو حکومت کا موقع ملے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی سپریم کورٹ کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں، وزیر اعظم خود وسط مدتی انتخابات کا اعلان کریں تو یہ نظام کے لئے بہتر ہوگا۔ وزیر اعظم سے گن پوائنٹ پر ایسا کرانا مناسب نہیں اور نہ ہی ڈنڈے کے زور پر ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات کو پیپلز پارٹی قبول کرے گی،اگرایسا ہوا تو نظام نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سیاسی جرگے کو کہا تھا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرے،مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ہوگا ورنہ تیسری قوت فائدہ اٹھائے گی۔  اگراسپیکرنے تحریک انصاف کے اراکین کی عدم حاضری کے باوجود استعفے منظور کرلئے ان کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...