Friday, 16 August 2019

ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﯿﻮﮞ

www.swatsmn.com


ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﯿﻮﮞ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﯿﮟ *

ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺍﯾﮏ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﺎﺭ ﻋﺎﻟﻢ ﺩﯾﻦ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ :
ﺷﺮﻭﻉ ﺷﺮﻭﻉ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺴﻨﺪ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮕﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﺱ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ۔
ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺎ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮕﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺟﯿﺴﯽ ﮐﺌﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺗﮭﯿﮟ۔
ﭘﮭﺮ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮ ﻟﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﺌﯽ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﯾﮟ۔
ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻝ ﮔﺰﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ۔ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﯿﮟ
ﺷﯿﺦ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﮐﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻋﺠﯿﺐ ﻭ ﻏﺮﯾﺐ ﭼﯿﺰ ﻧﮧ ﺑﺘﺎﺅﮞ؟
ﺍﺱ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﮨﺎﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ !
ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮ ﻟﻮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﮔﻠﯽ ﮐﻮﭼﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺁﻭﺍﺭﮦ ﮐﺘﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﯿﮟ۔
ﺁﺩﻣﯽ ﮨﻠﮑﯽ ﺳﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﺣﻀﺮﺕ ! ﺁﭖ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ؟
* ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﺍﺻﻞ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺻﻞ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺩﻝ ﻻﻟﭽﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﺍﺩﮬﺮ ﺍﺩﮬﺮ ﺑﮭﭩﮑﻨﮯ ﻟﮕﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺷﺮﻡ ﻭ ﺣﯿﺎ ﺳﮯ ﻋﺎﺭﯼ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻗﺒﺮ ﮐﯽ ﻣﭩﯽ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮ ﺳﮑﺘﯽ۔ *
ﺳﻨﻮ ! ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﻧﯿﭽﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﺘﮯ۔
ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﻨﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ؟
ﺍﺱ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﺟﯽ ﮨﺎﮞ !
ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : * ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﻧﯿﭽﯽ ﺭﮐﮭﻮ۔ *

Thursday, 15 August 2019

لڑکی کشمکش میں پڑ گئی بہت

www.swatsmn.com
پروفیسر نے ایک married لڑکی کو کھڑا کیا
اور کہا کہ آپ بلیک بورڈ پہ ایسے 25- 30 لوگوں کے نام لکھو جو تمہیں سب سے زیادہ پیارے ہوں.
لڑکی نے پہلے تو اپنے خاندان کے لوگوں کے نام لکھے، پھر اپنے سگے رشتہ دار، دوستوں، پڑوسی اور ساتھیوں کے نام لکھ دیے ...
اب پروفیسر نے اس میں سے کوئی بھی کم پسند والے 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے اپنے دوستوں کے نام مٹا دیے ..
پروفیسر نے اور 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے تھوڑا سوچ کر اپنے پڑوسيو کے نام مٹا دیے ...
اب پروفیسر نے اور 10 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے اپنے سگے رشتہ داروں کے نام مٹا دیے ...
اب بورڈ پر صرف 4 نام بچے تھے جو اس کے ممي- پاپا، شوہر اور بچے کا نام تھا ..
اب پروفیسر نے کہا اس میں سے اور 2 نام مٹا دو ...

لڑکی کشمکش میں پڑ گئی بہت سوچنے کے بعد بہت دکھی ہوتے ہوئے اس نے اپنے ممي- پاپا کا نام مٹا دیا ...
تمام لوگ دنگ رہ گئے لیکن پرسکون تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ کھیل صرف وہ لڑکی ہی نہیں کھیل رہی تھی بلکی ان کے دماغ میں بھی یہی سب چل رہا تھا.
اب صرف 2 ہی نام باقی تھے ..... شوہر اور بیٹے کا ...
پروفیسر نے کہا اور ایک نام مٹا دو ...
لڑکی اب سہمی سی رہ گئی ........ بہت سوچنے کے بعد روتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام کاٹ دیا ...
پروفیسر نے اس لڑکی سے کہا تم اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ جاؤ ... اور سب کی طرف غور سے دیکھا ..... اور پوچھا: کیا کوئی بتا سکتا ہےکہ ایسا کیوں ہوا کہ صرف شوہر کا ہی نام بورڈ پر رہ گیا.
سب خاموش رہے .
پھر پروفیسر نے اسی لڑکی سے پوچھا کہ اسکی کیا وجہ ھے؟
اس نے جواب دیا کہ میرا شوہر ہی مجھے میرے ماں باپ، بہن بھائی، حتا کے اپنے بیٹے سے بھی زیادہ عزیز ھے. وہ میرے ھر دکھ سکھ کا ساتھی ھے، میں اس ھر وہ بات شیئر کر سکتی ھوں جو میں اپنے بیٹے یا کسی سے بھی شیئر نہیں کر سکتی،
میں اپنی زندگی سے اپنا نام مٹا سکتی ھوں مگر اپنے شوہر کا نام کبھی نی مٹا سکتی.
بیوی گھر کی ملکہ ھوتی ھے پاوں کی جوتی نھی،

Saturday, 3 August 2019

زیر زمین پانی کے ذخائر ری چارج کیسے ہوتے ہیں؟

www.swatsmn.com

زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں کمی کا شور تو سنتے ہیں لیکن کبھی اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی؟ کیوں ہماری پانی والی موٹریں کام کرنا چھوڑ جاتی ہیں اور پھر ہمیں پانی حاصل کرنے کیلئے ذیادہ گہرا بور کروانا پڑتا ہے؟ جس گھر میں پہلے چالیس فٹ بور والا ہینڈپمپ یا نلکا بہترین کام کرتا تھا وہاں کیوں اب اڑھائی سو فٹ پہ بھی پانی نہیں مل رہا؟

اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ ہم جتنا پانی زمین سے لے کر استعمال کر رہے ہیں، اسے اتنا پانی واپس نہیں کر رہے، یعنی ہمارے زیر زمین پانی کے ذخائر ری چارج نہیں ہو رہے۔

زیر زمین پانی کے ذخائر ری چارج کیسے ہوتے ہیں؟ بارش سے اور ہمارے استعمال شدہ پانی سے (اگر ہم وہ پانی زمین کو واپس کریں تو)

ہزاروں سال تو یہ ذخائر ری چارج ہوتے رہے، اب کیوں نہیں ہو رہے؟ کیونکہ بارش اور دیگر استعمال شدہ پانی کے زمین میں جانے کا قدرتی راستہ (کچی زمین) کو ہم نے سیمنٹ، تارکول اور کنکریٹ سے بند کر دیا ہے، وہ پانی جو زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھتا تھا اسے اب واپس زمین میں جانے کا راستہ نہیں ملتا اور ہم اسے نالیوں میں بہا دیتے ہیں۔

اگر ہم سب اپنے اپنے گھر کا کچھ حصہ باغیچے کیلئے چھوڑ دیں تو نہ صرف یہ کہ باغیچے کی کچی زمین بارش کے پانی کو ہمارے زیر زمین پانی کے لیول کو برقرار رکھنے کیلئے استعمال کرے گی بلکہ ہمارا باغیچہ ہمیں روز تازہ پھل اور سبزیاں بھی دے گا۔ لہذا اس نام نہاد ترقی کے خول سے باہر آئیں اور حقیقی ترقی اپنائی

Saturday, 13 July 2019

جب عورت مرد کے ساتھ ہو تو ظلم کے خلاف ان کی مزاحمت کامیاب ہوجاتی ہے

www.swatsmn.com

یہ رومنی اساطیری کہانی ہے اور کافی ترغیبی ہے۔ جب عورت مرد کے ساتھ ہو تو ظلم کے خلاف ان کی مزاحمت کامیاب ہوجاتی ہے۔
باپ بیٹی کی یہ لازوال محبت کی حیرت انگیز کہانی ہے-
اس فوٹو کو دیکھ کر آپ ہر ایک کے دماغ میں کچھ عجیب قسم کے خیالات آرہے ہوں گی، لیکن اس فوٹو کی سچائی کو جاننے کے بعد آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے ...!
یہ فوٹو یورپ کے ایک مشہور پینٹر "Murillo" نے بنائی تھی! یورپ کے ایک ملک میں ایک شخص کو بھوک سے تڑپ تڑپ کر مرجانے کی سزا دے کر جیل میں بند کر دیا گیا، یہ سزا اُس زمانے میں سب سے زیادہ سخت تھی کیوں کہ سزا یافتہ انسان کو بھوک اور پیاس سے تڑپا تڑپا کر مرنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا تھا اور جب وہ مرے تو وہ شدید بھوکا اور پیاسا ہونا چاہیے! اس کی بیٹی نے حکومت وقت سے درخواست کی کہ اُسے اپنے والد سے ہر روز ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے اور حکومت وقت نے اُس کو اپنے والد سے روزانہ ملنے کی اجازت دے دی لیکن اُس کی ملاقات سے پہلے اُس کی روزانہ سخت تلاشی لی جاتی تھی کہ کہیں وہ کھانے پینے کی کوئی چیز اندر نہ لے جاسکے. اس نے ملاقات کے وقت اپنے والد کی حالت کو دیکھا تو وہ بہت پریشان ہوگئی کیونکہ اُس کا والد پانی اور بھوک کی شدد کی وجہ سے تڑپ رہا تھا۔۔۔! اس نے ایک فیصلہ کیا کہ وہ اپنے والد کو ایسے پڑتی موت مرنے نہیں دے گی اور اُس نے اپنے والد کو زندہ رکھنے کے لئے اپنا دودھ پلانا شروع کر دیا۔۔۔! جب شخص بہت دنوں کے بعد بھی نہیں مرا تو گارڈز کو اِس لڑکی پر شق ہوا اور اُنہوں نے اِس مشکوک لڑکی کی چانچ پڑتال کرنا شروع کر دیا اور ایک دن انہوں نے اُس لڑکی کو اپنا دودھ اُس آدمی کو پلاتے ہوئے پکڑ لیا۔ پھر اس لڑکی پر مقدمہ کیا گیا اور حکومت وقت کے قانون کے مطابق اُس لڑکی کو بھی یہی سزا ملنی چاہئے تھی لیکن جو جج صاحباں نے اِس مقدمے کا فیصلہ کیا وہ عجیب اور جذبات سے بھرپور تھا اُنہوں نے اِس لڑکی کو اور اُس کے والد کو آزاد کر دیا۔
عورت چاہے کسی بھی روپ میں ہو ماں، بیوی، بہن یا بیٹی وہ ہر روپ میں، ممتا کی مورت ہے اور قربانی دیتی ہے.
نوٹ: یہ پینٹنگ آج بھی یورپ میں سب سے زیادہ مہنگی پینٹنگ ہے ... !!
(انگریزی ادب سے ترجمہ)
Copied


Wednesday, 3 July 2019

ہر موڑ پہ ابرک ہمیں ہوتا ہے گماں یہ اس موڑ پہ ہم پھر سے کہانی میں ملیں گے

www.swatsmn.com
وہ لوگ جو کچھ روز جوانی میں ملیں گے
ہر شام وہ پھر تیری کہانی میں ملیں گے
ڈھونڈو نہ ہمیں دنیا کی رنگین فضا میں
ہم لوگ کسی یاد پرانی میں ملیں گے
حالات کی تپتی ہوئی دوپہر میں بچھڑے
یہ طے ہے کسی شام سہانی میں ملیں گے
اک خواب تُلا رہتا ہے ہجرت پہ ہمہ وقت
اک روز اسی نقل مکانی میں ملیں گے
دعوی نہیں، امید نہیں، رکھتے یقیں ہیں
ہم پھر سے اسی کوچہِِ فانی میں ملیں گے
ملنا ہے اگر ہم سے تو پڑھ لیجئے ہم کو
ہم لوگ تری آنکھ کے پانی میں ملیں گے
یونہی نہ ٹٹولو ہمیں لفظوں میں ہمارے
ہم بات نہیں بات کے معنی میں ملیں گے
جب تک غمِ مطلوب ٹھکانے نہیں لگتا
لگتا ہے سخن، شعر روانی میں ملیں گے
اک بات یہی سوچ کے سنتا نہیں دل کی
کچھ اور نئے غم ہی نشانی میں ملیں گے
ہر موڑ پہ ابرک ہمیں ہوتا ہے گماں یہ
اس موڑ پہ ہم پھر سے کہانی میں ملیں گے
............. اتباف ابرک .
یہ مصرعہِ اول تو یونہی کھینچ دیا ہے
مطلب تجھے سب مصرعہِ ثانی میں ملیں گے

Monday, 1 July 2019

ﯾﮩﺎﮞ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﺑﮭﺮﮮ ﭘﮍﮮ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﺟﻮﺍﻧﻮﮞ ﮐﮯ

www.swatsmn.com

ﺧﺎﻭﻧﺪ ﮐﻮ ﭘﮩﻠﯽ ﺭﺍﺕ ﮨﯽ ﭘﺘﺎ ﭼﻞ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺑﯿﻮﯼ ﭘﺎﮎ ﺩﺍﻣﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺁﻧﮕﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺧﻮﺷﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﯿﺖ ﮔﺎﺗﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭼﭗ ﮐﺮ ﮔﯿﺎ ۔ﯾﮧ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﮭﯽ ﻋﺰﺕ ﮐﺎ ﺣﻘﺪﺍﺭ ﮨﮯ...ﻭﮦ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺁﺭﺍﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺳﮯ ﭘﺘﺎ ﭼﻼ ﮐﮯ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮯ ﻋﺸﻖ ﻣﯿﮟ ﻣﺒﺘﻼ ﮨﮯ ۔ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭼﺎﺭ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ۔۔ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭼﭗ ﮐﺮ ﮔﯿﺎ ﯾﮧ ﻣﺮﺩ ﻧﺎﻡ ﮐﯽ ﮔﮭﭩﯿﺎ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺑﮩﺖ ﻋﺰﺕ ﮐﺎ ﺣﻖ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻧﮩﯿﮟ ۔ ﺁﺷﻨﺎ ﺳﮯ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﻣﻘﺘﻮﻝ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﺎﭖ ﺗﮭﺎ ۔ ﻣﺠﺎﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﺱ ﺧﺒﺮ ﭘﺮ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐﺎﻥ ﺩﮬﺮﮮ ﮨﻮﮞ ۔ﻏﯿﺮﺕ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﻗﺘﻞ ﺗﻮ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺳﺮ ﭘﺮ ۔ﯾﮩﺎﮞ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﺑﮭﺮﮮ ﭘﮍﮮ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﺟﻮﺍﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺎﻣﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﺨﺘﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﻮ ﻏﯿﺮﺕ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﻣﺮ ﮔﺌﮯ...ﻟﯿﮑﻦ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺫﮐﺮ؟؟ﯾﮩﺎﮞ ﺑﺲ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﺎ ﻣﻈﻠﻮﻡ ﮨﻮﻧﺎ ﮨﯽ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺑﯿﭽﻨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﮏ ﺑﮭﯽ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ۔ ﺑﯿﭽﺘﮯ ﺟﺎﺅ...ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﻧﮩﯿﮟ...ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺮﺩ ﻧﺎﻡ ﮐﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺑﮩﺖ ﻋﺰﺕ ﺑﺨﺶ ﺩﻭ ۔ﮨﺮ ﺑﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﯾﮩﯽ ﻏﻠﻂ ﻧﮩﯿﮟ ۔ﺣﺎﻝ ﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﻋﺎﺻﻤﮧ ﺍﻭﺭ ﻓﯿﺼﻞ ﻭﺍﻻ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮ ۔ﻋﻮﺭﺕ ﺳﺮ ﻣﻨﮉﻭﺍ ﮐﺮ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﭘﺮ ﺁﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﺑﮍﺍ ﻇﻠﻢ ﮨﻮﺍ ۔ﻧﺎﭼﻨﮯ ﭘﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺳﺎﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﻧﮯ ﺗﮭﻮ ﺗﮭﻮ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻧﮑﻼ ﮐﯿﺎ ؟ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯽ ﺳﻮ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻧﺎﭼﺘﮯ ﮨﻮﮮ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﯽ ۔ﭘﮭﺮ ﭘﺘﺎ ﭼﻼ ﻣﺨﺘﺮﻣﮧ ﺁﺋﺲ ﮐﺎ ﻧﺸﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺩﻭ ﺩﻥ ﭘﮩﻠﮯ ﺭﻭ ﺭﻭ ﮐﺮ ﺑﺘﺎ ﺭﮨﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺷﺮﺍﺏ ﭘﯿﻨﮯ ﭘﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ....ﺧﺪﺍﺭﺍ ﻟﺒﺮﻟﺰ ﮐﯽ ﮐﺎﭘﯽ ﺷﺪﮦ ﭘﻮﺳﭧ ﮐﻮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﺑﻨﺎﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ..
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﻋﺰﺕ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﮏ ﺧﺴﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ...ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻞ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺟﻮ ﻣﺎﻧﮓ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﺳﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻞ ﺳﮑﺘﺎ...!!
source ... Waqas 

Saturday, 22 June 2019

انسان کی حیثیت ہی کیا ہے؟

Saleem Medias

تدفین کے ایک دن بعد یعنی ٹھیک 24 گھنٹے بعد انسان کی آنتوں میں ایسے کیڑوں کا گروہ سرگرم عمل ہو جاتا ہے جو مردے کے پاخانہ کے راستے سے نکلنا شروع ہو جاتا ہے،
ساتھ نا قابل برداشت بدبو پھیلنا شروع کرتا ہے،
جوکہ در اصل اپنے ہم پیشہ کیڑوں کو دعوت دیتے ہیں۔
یہ اعلان ہوتے ہی بچھو اور تمام کیڑے مکوڑے انسان کے جسم کی طرف حرکت کرنا شروع کر دیتے ہیں اور انسان کا گوشت کھانا شرو ع کر دیتے ہیں۔
تدفین کے 3 دن بعد سب سے پہلے ناک کی حالت تبدیل ہونا شرو ع ہو جاتی ہے۔
6 دن بعد ناخن گرنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
9 دن کے بعد بال گرنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
انسان کے جسم پر کوئی بال نہیں رہتا اور پیٹ پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔
17 دن بعد پیٹ پھٹ جاتا ہے اور دیگر اجزاء باہر آنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
60 دن بعد مردے کے جسم سے سارا گوشت ختم ہو جاتا ہے۔ انسان کے جسم پر بوٹی کا ایک ٹکڑا باقی نہیں رہتا۔
90 دن بعد تمام ہڈیاں ایک دوسرے سے جدا ہونا شرو ع ہو جاتی ہیں۔
ایک سال بعد ہڈیاں بوسیدہ ہو جاتی ہیں،
اور بالآخر جس انسان کو دفنایا گیا تھا اس کا وجود ختم ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔
۔
تو میرے دوستوں غرور، تکبر، حرص، لالچ، گھمنڈ، دشمنی، حسد، بغض، جلن، عزت، وقار، نام، عہدہ، بادشاہی،
یہ سب کہاں جاتا ہے؟
سب کچھ خاک میں مل جاتا ہے
انسان کی حیثیت ہی کیا ہے؟ 
مٹی سے بنا ہے، مٹی میں دفن ہو کر مٹی ہو جاتا ہے۔
پانچ یا چھ فٹ کا انسان قبر میں جا کر بے نام و نشان ہو جاتا ہے۔۔۔
دنیا میں اکڑ کر چلنے والا، 
اپنے آپ کو طاقت ور سمجھنے والا
دوسروں کو حقیر سمجھنے والا 
دنیا پر حکومت کرنے والا
قبر میں آتے ہی اس کی حیثیت، صرف "مٹی" رہ جاتی ہے
لہٰذا انسان کو اپنی ابدی اور ہمیشہ کی زندگی کو خوبصورت اور پرسکون بنانے کے لئے ہرلمحہ فکر کرنی چاہیئے،
اللہ کو یاد کرنا چاہیئے،
ہر نیک عمل اور عبادت میں اخلاص پیدا کرنا چاہیئے
اور
خاتمہ بالخیر کی دعا کرنی چاہیئے۔۔۔!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین
منقول

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...