Thursday, 29 May 2014

ایران میں بونوں کا شہر

ایران میں بونوں کا شہر

29 مئی 2014 (01:29)

ایران میں بونوں کا شہر
  تہران (نیوز ڈیسک) فلموں اور کہانیوں میں ہمیں ایسے انسانوں کا ذکر ملتا ہے کہ جو موجودہ انسان کی نسبت بہت چھوٹے قد کے تھے اور چھوٹے چھوٹے گھر بنا کر اپنی چھوٹی چھوٹی بستیوں میں رہتے تھے۔ لیکن ایران ایک ایسے حقیقی شہر کے آثار موجود ہیں کہ جہاں رہنے والے انسان واقعی چھوٹے چھوٹے بونے تھے اور ان کے گھر اور بستیاں بھی ہمارے لئے گڑیوں کے گھروں کی طرح ہیں۔ ایران کے صوبہ کرمان میں واقع مخونک (Makhunik) نامی جگہ پر کبھی یہ بونے اپنی دنیا بسائے ہوئے تھے اور ہزاروں سال بعد آج کا انسان اس جگہ کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ بونوں کا یہ شہر اراتا تہذیب کا حصہ تھا اور بونے انسانوں کا تعلق تقریباً 6000 قبل مسیح سے بتایا جاتا ہے۔ 2005ءمیں یہاں ایک انسانی ڈھانچہ بھی برآمد ہوا جس کی لمبائی ایک فٹ سے بھی کم ہے جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ موت کے وقت اس کی عمر 16 یا 17 سال کے قریب رہی ہوگی۔ اس علاقہ میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ دور جدید میں بھی اس علاقہ کے لوگوں کا قد عموماً 5 فٹ سے کم ہی رہا ہے، البتہ آج کل صورتحال مختلف ہے اور عموماً اوسط قد کے لوگ یہاں پائے جاتے ہیں
www.swatsmn.com

نواز شریف بالی ووڈ اداکارہ ہیمامالنی کے مداح نکلے

نواز شریف بالی ووڈ اداکارہ ہیمامالنی کے مداح نکلے

28 مئی 2014 (19:33)

نواز شریف بالی ووڈ اداکارہ ہیمامالنی کے مداح نکلے
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی کے مداح نکلے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے دورہ بھارت کے موقع پر بالی ووڈ اداکاروں دھرمیندر، ہیما مالنی اور شتروگھن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے ان بالی ووڈ اداکاروں کی اداکاری کو سراہا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ہیما مالنی کی اداکاری کو خاص طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی اداکاری بہت پسند ہے، آپ کی جب بھی کوئی فلم آئی میں نے پوری کوشش کی کہ تمام مصروفیات کو ترک کرکے دیکھ سکوں، ہیما مالنی نے مسکراتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے انہیں اپنے میاں دھرمیندر کے ہمراہ دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
www.swatsmn.com

پر ویز مشرف کی طبیعت بگڑ گئی ، ریڑھ کی ہڈی میں شدید درد

پر ویز مشرف کی طبیعت بگڑ گئی ، ریڑھ کی ہڈی میں شدید درد

29 مئی 2014 (13:25)

پر ویز مشرف کی طبیعت بگڑ گئی ، ریڑھ کی ہڈی میں شدید درد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور ان کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید درد کی شکایت ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق فو جی صدر کو ریڑھ کی ہڈی کی شدید درد کی شکایت ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر پی این ایس شفاءسے فزیو تھراپی کرانے کا مشورہ دیا ہے ، میڈیارپورٹس کے مطابق پر ویز مشرف کے سیکیورٹی حکام نے پر ویز مشرف کو پی این ایس شفاءلے جانے کی تیار یاں شروع کر دی ہیں اور وہاں پر سابق صدر کے مختلف ٹیسٹ کروائے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ سابق صدر پر ویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکلوانے کی درخواست دا ئر کر رکھی ہے جس کی سماعت تاحال جاری ہے ۔
www.swatsmn.com

گمشدہ ملائیشین طیارے کا معمہ حل ہوگیا: امریکی اخبار کا دعویٰ

گمشدہ ملائیشین طیارے کا معمہ حل ہوگیا: امریکی اخبار کا دعویٰ

29 مئی 2014 (11:50)

گمشدہ ملائیشین طیارے کا معمہ حل ہوگیا: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہانگ کانگ ( نیوزڈیسک) ملائیشین حکومت اور اینمارست ( گلوبل سیٹلائٹ کمیونی کیشن کمپنی) نے لاپتہ مسافر طیارہ کے بارے میں نئی معلومات ظاہر کردیں۔یہ انکشاف معروف اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ خبر میں کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آخری سیٹلائٹ سگنلز سے یہ معلوم ہوا ہے کہ طیارہ ایچ 370 جنوب کی طرف جاتے ہوئے ایندھن ختم ہونے کے باعث بحرہ ہند میں گر کر تباہ ہوا۔ نئی معلومات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ملائیشیا نے لاپتہ طیارے کے مسافروں کے رشتہ داروں اور چینی حکومت کے دباﺅ کی وجہ سے انہیں ظاہر کیا۔ ملائیشین سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ معلومات اس وقت منظر عام پر لائی گئیں جب ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق چین کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو رہے تھے۔ تاہم ایک عرصے تک ان معلومات کو خفیہ رکھنے کی وجہ سے شکوک و شبھات نے جنم لیا .  نئی معلومات پر لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے لاپتہ طیارے کو ڈھونڈنے میں کیا مدد ملے گی اور کیا واقعی یہ معلومات حقیقی ہیں؟
ا پ ڈیٹ : تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طیارہ تلاش کرنیوالی ٹیموں نے کہاہے کہ بحر ہند کے جس مقام پر طیارہ تلاش کیا جارہاتھا، وہاں ملبے کے آثار موجود نہیں
www.swatsmn.com

انڈین چینل کے ایک پروگرام کے دوران ایک پاکستانی سیاستدان

انڈین چینل کے ایک پروگرام کے دوران ایک پاکستانی سیاستدان نے بلوچستان کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں انڈیا کا ہاتھ ہے تو ایک بھارتی صحافی نے پاکستانی سیاستدان سے کچھ سولات کیئے کہ کیا بلوچستان پر قبضہ انڈیا نے کیا؟ کیا قران شریف پہ ہاتھ رکھ کر نواب نوروز خان اور اسکے 5 نواسوں کو پہاڈوں سے انڈیا نے بلایا اور کیا بعد میں انہیں انڈیا نے پھانسی دی تھی؟ کیا اکبر بگٹی اور اسکے ساتھیوں پر انڈین فوج نے بمباری کی تھی؟ گوادر فورٹ میں ایک بلوچ لیبر بھی کام نہیں کر رہا کیا اس میں بھی انڈیا کا ہاتھ ہے؟ کیا بلوچستان کے تمام قدرتی وسائل کو انڈیا لوٹ رہا ہے؟ جس علاقے میں گیس نکل رہا ہے وہ علاقہ بھی گیس سے محروم ہے کیا اس میں بھی انڈیا ملوث ہے؟ بلوچستان میں دن دھاڑے بلوچوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے اور پھر انکی ناقابل شناخت لاشیں پھینک دی جاتی ہیں کیا اس میں بھی انڈیا کا ہاتھ ہے ۔۔۔؟؟
www.swatsmn.com

’کپڑے اتار کر چلاتے رہے لیکن پولیس نے مدد نہیں کی‘

’کپڑے اتار کر چلاتے رہے لیکن پولیس نے مدد نہیں کی‘

محمد اقبال نے پولیس کی طرف سے فرزانہ پر حملے کو نہ روکنے کے رویے کو ’شرمناک‘ اور ’غیر انسانی‘ قرار دی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر قتل ہونے والی خاتون کے شوہر نے کہا کہ واقعے کے وقت پولیس کھڑی تھی لیکن انھوں نے حملہ آوروں کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر منگل کو 30 سالہ فرزانہ کو اس کے گھر والوں نے پسند کی شادی کرنے پر اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔
میرے ایک رشتہ دار نے پولیس کی توجہ اپنی طرف مبزول کرانے کے لیے اپنے کپڑے اتار لیے لیکن انھوں نے حملے کو روکنے کے لیے کوئی مداخلت نہیں کی۔"
انھوں نے کہا کہ ’میرے ایک رشتہ دار نے پولیس کی توجہ اپنی طرف مبزول کرانے کے لیے اپنے کپڑے اتار لیے لیکن انھوں نے حملے کو روکنے کے لیے کوئی مداخلت نہیں کی۔‘

محمد اقبال نے پولیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’فرزانہ کو قتل ہوتے ہوئے دیکھ رہے تھے لیکن انھوں نے اسے روکنے کے لیےکچھ نہیں کیا۔‘
فرزانہ کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ سے تھا اور اس نے کچھ عرصہ پہلے گھر سے بھاگ کر محمد اقبال سے پسند کی شادی کی تھی۔
وہ اپنے میاں اقبال کے ساتھ منگل کی صبح لاہور ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے لیے آ رہی تھی کہ ججز گیٹ کے پاس پہلے سے ہی ان کے بھائی والد اور ان کا ماموں زاد جو کہ فرزانہ کا سابقہ منگیتر بھی تھا گھات لگائے بیٹھے تھے۔
جونہی فرزانہ احاطہ عدالت میں داخل ہونے لگیں یہ لوگ انھیں گھسیٹ کر دوسری طرف لے گئے اور چند ہی لمحوں میں ان کے سر پر اینٹیں مار مار کر انھیں قتل کر دیا۔
محمد اقبال نے کہا کہ فرزانہ پر حملہ کرنے والے اب بھی انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں
ایس پی سول لائنز عمر چیمہ کے مطابق آس پاس موجود پولیس اہلکار فرازانہ کو چھڑوانے کے لیے دوڑے بھی لیکن چار حملہ آوروں کے علاوہ بھی کچھ لوگ ان کے ساتھ تھے جن کے پاس اسلحہ بھی تھا، انھوں نے پولیس سے مزاحمت کی اور جتنی دیر میں پولیس اہلکار نے ان سے پستول چھینا فرزانہ مر چکی تھیں۔
پولیس نے فرزانہ کے والد عظیم کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے باقی رشتہ دار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
محمد اقبال نے کہا کہ فرزانہ پر حملہ کرنے والے اب بھی انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
’کل انھوں نے کہا تھا کہ وہ ہم سے فرزانہ کی لاش چھین لیں گے۔‘
فرزانہ کی شادی کے بعد ان کے گھروالوں نے ان کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا لیکن فرازنہ نے پولیس کو بیان دیا کہ محمد اقبال کے ساتھ انھوں نےاپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ جس کے بعد فرزانہ کے شوہر نے ہائی کورٹ میں درخواست دے تھی کہ ان کے خلاف اغوا کا مقدمہ ختم کیا جائے۔ اسی سلسلے میں منگل کو وہ عدالت آ رہے تھے کہ ان پر حملہ کر دیا گیا۔
www.swatsmn.com

Wednesday, 28 May 2014

پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی آصف محمود کو تھپڑے دے مارا۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی آصف محمود کو تھپڑے دے مارا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین ایوان میں وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی کی سیڑھیوں پر پہنچ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بھارت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس پر رکن پنجاب اسمبلی سلمیٰ بٹ نے تحریک انصاف کے رکن آصف محمود کو تھپڑے دے مارا جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کرگئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی آصف محمود کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین بھارت کے خلاف اور کشمیر کی حمایت میں احتجاج کررہے تھے کہ مسلم لیگ (ن) خاتون رکن اسمبلی نے دھکے دیئے اور تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے انتہائی افسوس اور دکھ ہوتا کہ جس ملک میں ایسے لوگ اسمبلیوں میں بیٹھیں گے اس ملک کی عوام کا اللہ ہی حافظ ہے، ہم اس رویئے کے خلاف ایوان میں تحریک استحقاق لائیں گے۔ دوسری جانب سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے احتجاج کے دوران گالیاں دی جارہی تھیں جب کہ آصف محمود کی جانب سے ایسے ناقابل بیان نازیباں الفاظ استعمال کئے گئے جس پر انہیں تھپڑ مارا۔
www.swatsmn.com

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...